حزام الاسد نے X سوشل نیٹ ورک پہ اپنے پیج پر عبرانی زبان میں لکھا کہ اسرائیلی کیوں پریشان ہیں؟ کیونکہ جس چیز کا وہ انتظار کر رہے ہیں وہ ایک شرمناک اور ذلت آمیز تباہی ہے۔
اسی سلسلے میں یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات کی شام قطر میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے جسد خاکی کی آمد کے موقع پر تاکید کی کہ قائدین کی شہادت مزاحمتی ارکان پرہمیشہ ترغیبی اثر ڈالتی ہے اور صہیونی دشمن اپنے جرائم میں اضافہ کرکے، ناگزیر زوال کے خدائی وعدے کے قریب آگیا ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ھنیہ کی شہادت تمام رسم و رواج کی صریح خلاف ورزی ہے اور انکی شہادت نے یورپی اور بعض عرب ممالک کو رسوا کر دیا جنہوں نے اس حادثے کی مذمت تک نہیں کی۔
انہوں نے تاکید کی کہ شہید ھنیہ نے فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی میں اہم اور نمایاں خدمات انجام دیں۔
سید عبدالملک الحوثی نے لبنانی حزب اللہ کے ممتاز کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بارے میں کہا کہ جنوبی بیروت کے مضافات پر حملہ کرنا اور فواد شکر کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور خطرناک جرم ہے۔
آپ کا تبصرہ